چھاپیے
زمرہ: اخبار
مشاہدات: 360

صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان میں تعلیم کی ترقی کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے انھیں قراقرم انٹرنیشنل یونیوورسٹی اوربلتستان یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے صدر سے استدعا کی کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کو ان کی دہیلز پراعلیٰ تعلیم کی فراہمی کیلئے دونوں اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

صدرنے انھیں یقین دلایا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیںگے۔